• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند گروپوں کو قدم نہیں جمانے دیں گے، جیمز میٹس

Extremist Groups Will Not Allow Stepping Down James Mattis

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ القاعدہ، حقانی اور دیگر انتہا پسند گروپوں کوقدم جمانےنہیں دیں گے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق الزامات پر امریکا پاکستان سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہے۔

جیمزمیٹس نے کابل میں نیٹو چیف کے ہمراہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ نئی امریکی پالیسی پاکستان کیلئے دہشت گردی سےلڑنے کا موقع ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق جنوبی ایشیا میں عدم استحکام دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، نیٹو افغان فورسزکی تربیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے چار سالہ فوجی منصوبے کو نیٹو کی منظوری بھی مل گئی ہے، اشرف غنی نے انتہاپسندوں کو افغان امن عمل میں شامل ہونے کی پیشکش بھی کی۔

تازہ ترین