• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی

4 Crore 85 Lakh Dollars Reduced In Foreign Reserves

بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 4کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کو 10 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بھی موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی سے 14 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں یہ کمی بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیوں کے سبب ہوئی لیکن اسی ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کو 10کروڑ 24 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 81 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 92 کروڑ ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

کمرشل بینکوں میں ڈالر آنے سے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں صرف 4 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

تازہ ترین