• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، ترک صدر

Genocide Of Muslims In Myanmar Is Continuing Turkish President

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر مذمت کے بیانات کے سوا کچھ نہیں کیا۔

Turkey-Myanmar222

استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ معمولی معمولی واقعے کو اسلامی دہشت گردی قرار دینے والی عالمی برادری نے کبھی بدھسٹ دہشت گردی،یا عیسائی دہشت گردی کی اصطلاح کیوں استعمال نہیں کی ؟

Turkey-Myanmar-333

انھوں نے کہا کہ میانمار میں نسل کشی ہورہی ہے اور بدھسٹ دہشت گردی ہورہی ہے ۔مسلمان بدھ مت کے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں جسے روکنے کی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔

تازہ ترین