• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کیس میں حنیف عباسی نے غلط بیانی کی،فوادچوہدری

Jahangi Tareen Case Hanif Abbasi Made Misconceptions Fawad Cohadary

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کیس میں حنیف عباسی نے غلط بیانی کی ،انہیں جیل بھیج دینا چاہیے، اسحاق ڈار 3 ماہ میں سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، ملک پر رحم کریں اور استعفا دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تیل اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، وزیراعظم نااہل شخص کے علاوہ بھی کچھ سوچیں، وزیراعظم اور کابینہ کا کام ایک ٹبر کے تحفظ کے علاوہ عوام کے لیے سوچنا بھی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اسحاق ڈار تین مہینوں میں جیل کےاندر ہوں گے لہٰذا اسحاق ڈار ملک پر رحم کریں اور بطور وزیر خزانہ مستعفی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی اختتام ہوچکا، انہیں ایک بار نہیں پانچ بار پارٹی کا صدر بنا لیں لیکن جو شخص پاکستان کی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا ایسے پارٹی صدر کا کوئی فائدہ نہیں، (ن) لیگ نے روش نہ بدلی تو وہ بھی ڈوبتی کشتی میں ڈوب جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نئے نیب قانون کے لیے معاملہ سینیٹ میں ہے اور دوسری طرف چیرمین نیب کے لیے کوشش ہورہی ہے، ایک طرف آپ کہتے ہیںٕ نیب فنکشنل نہیں اور دوسری طرف چیرمین لگانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین