• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا ز کو دہشتگردکہنے پر مس یو نیورس میانمار اعزازسے محروم

Myanmar Beauty Queen Loses Crown After Declaring Rohingyas Terrorist

روہنگیا مسلمانوں کو دہشتگرد کہنے پر مس یو نیورس میانمار آرگنائزیشن نے مس میانمار سے انکا اعزاز واپس لے لیا گیا۔

Miss-Myanmar-111

مس میانمار نے سوشل میڈیاپر راخائن میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق وڈیو پوسٹ کی تھی۔جس میں روہنگیا مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا بھر میں خودکومظلوم ظاہر کرنےکیلئے میڈیامہم چلا رہے ہیں۔

Miss-Myanmar-222

تاہم مس میانمار کا کہنا ہے کہ ان سے یہ اعزاز روہنگیا مسلمانوں سے متعلق وڈیو کی وجہ سے واپس نہیں لیا گیا۔ادھر اس سے قبل بنگلہ دیش کی ملکہ حسن جنت النعیم ایورل سے پانچ روز بعد ہی مس ورلڈ بنگلہ دیش کا تاج واپس لے لیا گیا۔

Miss-Myanmar333

اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا اوراسی لیے ان سے یہ اعزاز واپس لیا گیا۔منتظمین کا موقف ہے کہ مس ورلڈ بنگلہ دیش میں غلط معلومات فراہم کرنے والی کسی خاتون کو نمائندگی کاموقع نہیں دیا جا سکتا۔ مس ورلڈ مقابلے کے قواعد کے تحت صرف غیر شادی شدہ لڑکیاں ہی اس میں حصہ لے سکتی ہیں۔

تازہ ترین