• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر میں زیادہ کام جاپانی صحافی کی جان لے گیا

More Work In Office Took The Life Of Japanese Journalist

جاپان میں 4 سال قبل اچانک وفات پانے والی ایک نوجوان صحافی31 سالہ میما سادوکی موت اس کے پیشہ وارانہ کام کے بوجھ اور کئی گھنٹے اضافی کام کی وجہ سے ہوئی تھی۔

العربیہ کے مطابق میما سادو 24 جولائی 2013ء کو صوبائی کونسل کے انتخابات کی کوریج کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سادو کی موت کی وجہ اس کے کام کی زیادتی تھی۔

وہ ایک ماہ تک روزانہ اوسطا 5 گھنٹے 9 منٹ اضافی کام کرتی۔ اس طرح اس نے ایک ماہ میں 159 گھنٹے 37 منٹ اضافی کام کیا تھا۔ جاپانی ٹی وی ’NHK‘ کی رپورٹ کے مطابق صحافی کے والدین نے بیٹی کی موت کے اسباب منظر عام پرلانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سادو کی موت کی حقیقت بیان کی گئی ۔

ٹی وی چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میما سادو کا روزانہ اتنی دیر تک کام کرنا غیرمعقول تھا۔ وہ روزانہ 8 کے بجائے 14 گھنٹے کام کرتی تھی۔

 

تازہ ترین