• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں مزید 446 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

More Than 446 People Cofirmed Dengue In Kpk

پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آج 446افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب صوبے بھر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 50ہوگئی ۔

گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار سے مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ (ڈی آریو) کے مطابق عمر زئی پاؤکہ کے رہائشی 55 سالہ الطاف ولد رضا خان کو 5اکتوبر جبکہ آبدرہ روڈ کے رہائشی35 سالہ ظاہر شاہ ولد صابر کو 7اکتوبر کو خیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں دونوں مریض گزشتہ روز دم توڑ گئے۔


اسپتالوں میں 112مریضوں کو داخل جبکہ 98کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

تازہ ترین