• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے کیس میں اتنی عجلت انہیں سیاسی طور پر گرانے کیلیے ہے، طلال چوہدری

The Hurry In Nawaz Sharif Case Is To Just Destroy Him Politically Talal Chaudhry

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے کیس میں اتنی عجلت صرف انہیں سیاسی طور پر گرانے کے لیے ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ولایتی قسم کا جعلساز ہے، اس شخص نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بھی جعلسازی کی، عمران خان اور جہانگیر ترین پر اخلاقی الزامات ہیں، دونوں نااہل ہیں یہ صرف ٹھپا لگنا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف خاندان کا ٹرائل تو شروع کردیا گیا لیکن ریویو پٹیشن کا جواب نہیں آیا، نوازشریف کے ٹرائل کو ٹاپ گیئر میں ڈالنے کی وجہ کیا ہے؟ اتنی عجلت نوازشریف کو سیاسی طور پر گرانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ فرد جرم لگانے جارہے ہیں اور آپ کو یہ نہیں پتا کہ جرم کیا ہے، نیب قانون کے مطابق عبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں ہوتی، عارضی فرد جرم آمریت کے دور میں بھی نہیں لگی، ٹرائل جلدی ہوتاہے تو نواز شریف سے نا انصافی ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مقبول لیڈر کو شپ کو گھر بھیج دیا گیا، نواز شریف کو نکالنے سے نقصان پاکستان کا ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج نقصان میں ہے اور سی پیک پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

 

تازہ ترین