• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری ریلیز کیلئے تیار، ہارر فلموں کے پرستار ہوشیار

پاکستانی سینما میں ہاررفلمیں بہت کم بنا ئی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب کوئی ہارر فلم آنے والی ہوتی ہے تو مداح بے صبری سے اس کا انتظار کرتے ہیں۔

جیسے آج کل فلمی مداح شدت سے منتظر ہیں نئی آنی والی ہاررفلم ’پری‘ کے۔

pari 01_l_1

فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جسے دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ فلم مقامی انڈسٹری کے لئے ترقی کی نئی راہیں وا کرے گی۔

ماضی سے اب تک بننے والی تقریباً تمام پاکستانی ہارر فلمیں فلاپ ثابت ہوئی ہیں لیکن اب کی لگتا ہے کہ ’تاریخ اپنے آپ کو نہیں دہرائے گی۔

اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑےاور ان کی بچی کے گرد گھومتی ہےجو نئے گھر میں منتقل ہوتے ہیں لیکن اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہاںبھوتوں کا بسیرا ہے۔

بھوت یا بدروحیں ان کی بچی کو قبضے میں کرلیتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی عجیب و غریب واقعات ہونے لگتے ہیں۔

فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ اس کا میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔

pari 02_l_1

فلم ’پری‘ کی ہدایت کار ی سید عاطف علی جبکہ کہانی محمد احسن نے تحریر کی ہے۔کاسٹ میں قوی خان، خوشی ماہین، رشید ناز، سلیم میراج، جنید اختر ، فائق عاصم سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم 30 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ اسی نام اور اسی کہانی پر مبنی فلم بالی ووڈ میں بھی بنائی جا رہی ہے جس میں انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین