• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے، آئی اے ای اے

Iran Fully Abiding Nuclear Related Deal Iaea

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے جوہری معاہدے کے نفاذ پر ایران کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ،سیاسی تبدیلیوں سے عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ متاثر نہیں ہو گی۔

IAEA-Chief-222

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے اطالوی دارالحکومت روم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں جوہری معاہدے سے متعلق سیاسی تبدیلیوں بالخصوص امریکی رویے کے حوالے سے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی نے اب تک جوہری معاہدے کے نفاذ پر ایران کے اپنے وعدوں قائم رہنے کی تصدیق کردی ہے۔

IAEA-Chief333

یوکیا امانو نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹس ممالک کی جوہری سرگرمیوں اور ان کے عالمی ادارے کے ضوابط پر پابند رہنے کی بنیاد پر تیار ہوتی ہیں اور اس حوالے سے عالمی جوہری ادارہ ہی حتمی فیصلہ کرتا ہے لہذا اس مقصد کے لئے عالمی سیاسی تبدیلیاں اثرا انداز نہیں ہوسکتیں۔

IAEA-Chief-444

واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے قیام کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے دورے پر ہیں۔

علی اکبر صالحی اس بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب بھی کریں گے۔ صالحی برطانوی وزیر خارجہ 'بورس جانسن کی دعوت پرلندن کا دورہ بھی کریں گے۔

تازہ ترین