| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
October 11, 2017 | 02:24 pm

لندن، پیدل چلنے والوں کے لیے اسمارٹ زیبرا کراسنگ نصب

Smart Crossing Prototype Unveiled In London

لندن میں پیدل چلنےوالوں کے لیے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین اسمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کی گئی ہے۔

پیدل چلنے والوں کے لیے عام طور پر ٹریفک کے درمیان سڑک پار کرنابے حد دشوار ہوتا ہے اوراکثر ڈرائیور یا پیدل چلنے والوں کی جلد بازی کی وجہ سے خطرناک حادثات بھی پیش آجاتے ہیں۔

ان لوگوں کی اسی مشکل کو دور کرنے اور حادثات کو قابو کرنے کے لیے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین اسمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کی گئی ہے۔

دنیا کی پہلی اسمارٹ کراس واک کیمرے کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں کی حرکات کو نوٹ کرتی ہے اور پھر اُسی مناسبت سے پیدل چلنے والوں کیلئے اس اسمارٹ زیبرا کراسنگ پر ہری بتی جل اُٹھتی ہے۔

دوسری جانب سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے لال رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔