• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے بنگلا دیش کو 7گول سے ہرا دیا

Asia Cup Hockey Pakistan Defeats Bangladesh With 7 Goals

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والے ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے۔

پاکستان نے میزبان ٹیم بنگلادیش کو 7صفر سے ہرا دیا، پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے ہیٹرک بنائی۔

بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کی ابو بکر محمود نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور برتری چار صفر کردی، ابو بکر محمود نے ہیٹرک بنائی۔

پاکستان نے آخری کوارٹر میں مزید تین گول کرکے بنگلادیش کو سات صفر سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے ابو بکر محمود نے تین جبکہ عماد بٹ اور ارسلان قادرر نے دو دو گول کئے۔

اس قبل کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جاپان کو پانچ ایک سے شکست دی۔

اگلے میچ میں قومی ٹیم کا جاپان سے اس کے بعد بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

تازہ ترین