• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان :اوکیناوا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

Us Helicopter Crashed In Japan

جاپان کے صوبے اوکیناوا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق CH-53 فوجی ہیلی کاپٹر کونیگامے ڈسٹرکٹ کے گاؤں ٹکائی کے پاس گرا، ہیلی کاپٹر کے تباہ شدہ ملبے میں آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی ٹیموں کی ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

گزشتہ سال اسی جگہ میں امریکی فوج کا آسپری 22 فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوا تھا،جس کے باعث مقامی آبادی کی جانب سے امریکی اڈوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے نکالے گئے تھے۔

اس وقت جاپان میں 54ہزار فوجیوں سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد امریکی فوجی اڈوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین