• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تھانےکے مال خانے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Lahore Fire In Station Was Controlled

لاہور کے تھانا فیصل ٹاون کے مال خانے میں آگ لگنے سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل گیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق تھانا فیصل ٹاون میں آپریشن ونگ کے مال خانہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مال خانہ میں پڑے رکارڈ اور دیگر سامان کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا،ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے تھانے کے مال خانہ میں ریکارڈ اور مال مقدمہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔

تازہ ترین