• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arabia Fears Hackers Attacks

 انفارمیشن سیکورٹی سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب پر حملہ کرنے والے ہیں۔

انفارمیشن سیکورٹی کی ماہر ’انٹرنیشنل آربور کمپنی‘ کے ریجنل ڈائریکٹر علاءہادی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ہیکرز انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے اور مختلف خدمات سے صارفین کو محروم کرنے کی کوشش کریں گے۔

عالمی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہیکرز کا سب سے بڑا ہدف سعودی عرب ہے۔ پوری دنیا میں اس حوالے سے مملکت کا نمبر تیسرا ہے۔

مملکت کے سرکاری اور نجی اداروں پر باہر سے سالانہ 54ہزار الیکٹرانک حملے کئے جا رہے ہیں۔ امارات کا نمبر دوسرا ہے۔ سب سے زیادہ ہیکنگ شمالی کوریا سے ہورہی ہے۔

تازہ ترین