دنیا بھر میں آئے روز ٹریفک حادثات کے کئی ہولناک واقعات خبروں کا حصہ بنے نظر آتے ہیں تاہم چین میں ایک کار حادثے کا ایسا خطرناک منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
جی ہاں، ویڈیو میں نظر آنے والا یہ منظر کسی منچلے نوجوان کا کوئی اسٹنٹ نہیں بلکہ چین کے شہر میں پیش آنے والے خطرناک حادثے کا منظر ہے جہاں ایک ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث گاڑی درختوں کے درمیان برُی طرح جا پھنسی ۔
حادثے کے بعدگاڑی میں موجود لوگوں نے بر وقت گاڑی سے چھلانگ لگاکر اپنی جان تو بچالی لیکن اس حادثے میں گاڑی کا کباڑہ نکل آیا۔