• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سری لنکا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

Pakistan Sri Lanka One Day Series Starts From Tomorrow

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا ،آج سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جس کے بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی۔

خیال رہے کہ مہمان سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین