• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Cm Punjab Inaugurates Speedo Bus Service In Multan

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےملتان میں میٹرو بس تک مسافروں کی رسائی کے لئے چلائی جانے والی اسپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ 100فیڈربسوں کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ملتان کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اسپیڈو بس سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے بعد پورے پاکستان میں ملتان کو فیڈربس کا تحفہ ملا، عوام صرف 25 روپے میں ملتان میٹرو بس سے باوقار طریقے سے سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نشتراسپتال 2 منصوبے پر اسی سال کام شروع کردیں گے۔ کسی حکومت نےجنوبی پنجاب کیلئے اتنا کام نہیں کیا جتنا ہم نےکیا۔ کسانوں کو اربوں روپے کھاد کی سبسڈی کےلئے دیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نےخود کام نہیں کیا، صرف نئے پاکستان کی بات کی، کے پی کے میں لوگ کوستے ہوں گے کہ ہم نے انہیں ووٹ کیوں دیا۔

ملتان میں 100 فیڈر بسیں 11 روٹس پر چلائی جائیں گی جن پر 256 اسٹاپ قائم کئے گئے ہیں ان اسٹاپ پر ہر دس منٹ بعد فیڈر بس پہنچے گی، جس پر میٹرو کارڈ رکھنے والے افراد سفر کر سکیں گے۔

200 روپے مالیت کے کارڈ میں 70 روپے کا لوڈ ہوگا جس کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں ۔

میٹرو بس پر سفر کرنے کے بعد فیڈر بس پر سفر ایک اسٹاپ تک فری، دوسری مرتبہ فیڈر بس پر سفر 5 روپے میں ہو گا اور اگر فیڈر بس پر سفر کا آغاز کیا جائے گا تو 15 روپے کٹیں گے اور اس کے بعد میٹرو بس پر کرایہ 5 روپے ہو گا جبکہ دوسری مرتبہ فیڈر بس پر سفر کا کرایہ بھی 5 روپے ہو گا۔

تازہ ترین