• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کاشتکار کی مہارت کا انوکھا انداز

رنگے برنگے خوشبو دار پھول سبھی کو بھاتے ہیں لیکن چین میں ایک کاشتکار نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پھولوں کو کچھ اس انداز سے پیش کیا کہ شائقین حیران رہ گئے۔

چین میں دلچسپ پھولوں کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگے برنگے دلکش اور خوشبودار پھولوں نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس دلچسپ میلے میں 10ہزار سے زائد ایسے پھول نمائش کا حصہ بنا ئے گئے تھے جن کے پودوں میں کیمیائی ادویات کا استعمال کرکے انہیں مختلف رنگوں میں دلچسپ انداز سے رنگا گیا تھا۔

نمائش میں سجے ان رنگ برنگے پھولوں کو دیکھنے جہا ں شائقین کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے وہیں یہاں آنے والے لوگ کاشتکاروں کی مہارت کو خوب داد دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

 

تازہ ترین