• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی بحران:ترکی سے دفاعی تعلقات متاثر نہیں ہونگے،امریکا

Us Turkey Military Relations Good Despite Diplomatic Row Mattis

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان سفارتی بحران دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی معاملات پر اثر انداز نہیں ہونگے۔

Mattis-Turkey-222

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی بحران فوجی تعاون پر اثر انداز نہیں ہوگا، ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے لہذا اس سلسلے میں دفاعی تعاون ناگزیر ہے۔

Mattis-Turkey-333

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی میں متعین امریکی فوجی اڈہ پوری آزادی سے کام کر رہا ہے،دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے سے شمالی عراق و شام اور جنوبی ترکی میں جاری کارروائیوں کےلئے فضائی تعاون پر رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین