• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس چین کی شرح نمو میں اضافے کا امکان ،آئی ایم ایف

Imf Raises China Growth Forecast For 2017

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا چین کی اقتصادی شرح نمو کی پیشنگوئی 6.8فیصد تک بڑھانے کا اقدام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ چین کی حالیہ ترقی مالیاتی خطرات کی موجودگی کو کم کر رہی ہے اور اقتصادی اصلاحات کو وسعت دے رہی ہے ۔جس کے باعث شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے۔

IMF-China-222

یہ بات امریکی ماہرین نے بتائی ہے ۔ منگل کو جاری کی جانے والی اپنی حالیہ عالمی صورتحال کے بارے میں آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین کی اقتصادی شرح پیداوار امسال 6.8فیصد تک بڑھے گی اور آئندہ سال 6.5فیصد ہوگی ۔

IMF-China-333

یہ دونوں شرحیں جولائی میں اس کی سابقہ پیشن گوئیوں سے 0.1فیصد پوائنٹ زیادہ ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے چین کی شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔

تازہ ترین