• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

State Bank Of Pakistan Issues Annual Review Report

اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر مالی سال 2017ء کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

نقد معیشت کے سدباب کے لیے متعارف کرائے گئے ودھ ہولڈنگ ٹیکس سے زیرگردش کرنسی کا حجم بڑھ گیا ہےاور نجی کاروبار کے ڈپازٹس کم ہورہے ہیں۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 17 میں جی ڈی پی کی نمو 5اعشاریہ 3 فیصد رہی، کنزیومر خرچ کررہے ہیں جو معیشت کے ترقی کرنے کی اہم وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینکوں سے نقد نکالنے پر ٹیکس، ایف بی آر کی آمدنی کا ایک فیصد بھی نہیں ہے، تاہم اس اقدام سے زیر گردش کرنسی اور چھوٹے کاروبار کے بینک ڈپازٹس کم ہورہے ہیں،ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے نقد معیشت کا حجم کم نہیں ہوا ہے۔

مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو اپنی آمدنی بڑھانےکی تجویز دی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاروباری حالات بہتر بنانےاور غیر ضروری درآمدات کم کرنا تجویز کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبےنےمعاشی نمو کو متحرک کیا ہے،مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 5اعشاریہ 80 فیصد رہا، واضح رہے کہ مالی سال 2016 ءمیں خسارہ 4اعشاریہ 60 فیصد تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق طلب کے ساتھ درآمدات بڑھ رہی ہیں،جبکہ برآمدات اورترسیلات زرمیں کمی سے جاری خسارہ بڑھاہے۔

تازہ ترین