| |
Home Page
بدھ 27 محرم الحرام 1439ھ 18 اکتوبر 2017ء
October 12, 2017 | 08:11 pm
جنوبی کوریا :22واں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول

22nd Busan International Film Festival Begins

جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 22ویں بوسان انٹرنیشنل فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔

اس سالانہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعدادیہاں پہنچی ہے ۔

10روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران 75ممالک کی 300سے زائدفلمیں پیش کی جائینگی جبکہ کئی فلموں کے رنگا رنگ پریمیئرز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

12اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ میلا 21اکتوبر تک جاری رہے گا جبکہ اس میں شرکت کیلئے شائقین فلم کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔