• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و کینیڈین شہریوں کی بازیابی پر ٹرمپ کا خیرمقدم

Donald Trump Welcoms To Pakistan Army Recovered Canadian American Family Who Kidnapped In 2012 In Afghanistan

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ یہ تعاون اور ٹیم ورک دیگر یرغمال افراد کی رہائی میں بھی مدد دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں بھی مدد گار ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاملے میں پاکستانی حکومت کے تعاون سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے میں سیکیورٹی کے لیے ڈو مور کی امریکی خواہشات کو تسلیم کرتی ہے۔



انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز پاکستانی علاقے سے بوئلان اور کولمین فیملی کی بازیابی عمل میں آئی اور اب وہ آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے بروقت اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 غیرملکیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرالیا۔

بازیاب افراد میں کینیڈین شہری اس کی امریکی اہلیہ اور 3 بچے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، دہشت گردوں نے اس خاندان کو 2012ء میں افغانستان سے اغوا کیا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے مغویوں کی کل پاکستانی علاقےمیں منتقلی کی اطلاع دی تھی۔

تازہ ترین