• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ریت کے مجسموں کے 44ویں سالانہ بین الاقوامی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک سے شریک ماہر فنکاروں کے شاہکار نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔

ورجینیا بیچ پر منعقد کیے جانے والے نیپچون فیسٹیول میں مقامی آرٹسٹوں سمیت11 مختلف ممالک سے 32ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کے لیے میدان میں اُترے۔

اس ریت کے میلے کیلئے مجسمہ سازوں نے3دن کی کڑی محنت کے بعددرجنوں ریتیلے مجسمے تیار کیے جس میں کینیڈا کے کیرین فرالچ نامی مجسمہ ساز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کئی ٹن ریت کا استعما ل کرتے ہوئے فنکاروں نے شاندار مجسمے تخلیق کیے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

واضح رہے کہ یہ میلہ 3روز تک جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہوگیا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد نے اس میں شرکت کی۔

تازہ ترین