• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنسز: شریف فیملی پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان

Sharif Family Expected Get Charge Sheet In Nab References

لندن فلیٹس، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ سے متعلق ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کل احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں، نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کی وجہ سے لندن میں ہیں،جبکہ ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں مفرور قرار دے دیا گیا ہے ۔

حسن اور حسین نواز کو ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،ایک ماہ میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا، اس حوالے سے عدالتی حکم نامہ احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کردیا گیا ۔

 

تازہ ترین