یورپ میں ہر سال فضائی آلودگی سے قبل از وقت جان کی بازی ہارجانے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ ہوگئی۔
یورپین ماحولیاتی حکام کے مطابق براعظم یورپ پر فضا کا معیار آہستہ آہستہ بہتر ہوتا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود فضائی آلودگی سے ہر سال 5 لاکھ افراد قبل از وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔
یورپین ماحولیاتی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2014 میں معدنی ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث 41 یورپین ممالک میں 5 لاکھ 20 ہزار 4 سو قبل از وقت اموات ہوئیں جبکہ 2013 میں 5 لاکھ 50 ہزار اموات ہوئی تھیں۔