بالی ووڈ اداکار اور کئی ہٹ فلموں کے صف اول کے اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن میری زندگی میں دیوتا کا مقام رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور میںاپنی تمام کامیابیوں کو اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کے نام کرتا ہوں۔
ارشد وارثی نے مزید کہا کہ آج میں جس مقام پر بھی ہوں یا جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اداکار امیتابھ بچن دیوتا کی طرح ہیں۔