• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkey Plan To Close North Iraq Border

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اُن کی حکومت نے شمالی عراق کی سرحد کو بتدریج بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں 25 ستمبر کو کرائے جانے والے ریفرنڈم کے جواب میں کیا جا رہا ہے اور سرحد بند کرنے کا فیصلہ عراق کی مرکزی حکومت اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم اتوار 14 اکتوبر کو عراق کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ عراقی دارالحکومت پہنچ کر اپنے عراقی ہم منصب حیدرالعبادی کے ساتھ علاقائی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین