• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیپی ڈیتھ ڈے 'کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم آک ریلیز کی جائے گی ۔

ہدایتکارکرسٹو فر بی لینڈن کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجیسیکا روتھ، روبی موڈین،ازرائل بورونڈیل ،چارلس ایٹکن ،جیسن بیئل اور روب میلو سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اور ریان ٹورک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی سالگرہ کے دن ہی خطرناک شیطانی مخلوق اس کی جان لینے کے در پہ ہو جاتی ہے ۔

مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر یہ لڑکی بار بارنہایت قریب سے موت کو قریب کو دیکھ کر بھی زندہ بچ جاتی ہے اور اس شیطانی بلا سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

رونگھٹے کھڑے کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آج سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین