• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا کے جنگلات کی آگ تاحال بےقابو،40 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد  40 ہوگئی، جبکہ سیکڑوں افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمۂ جنگلات کے مطابق ریاست کی مختلف کاؤنٹیز میں 22 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس سے اب تک ساڑھے5ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں ۔ جبکہ خوفناک آگ ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل گئی ہے۔

حکام کے مطابق گرم اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے میں آٹھ ہزار فائر فائٹرز اور دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں جب کہ درجنوں ہوائی جہاز بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 500 کے قریب افراد لاپتا ہیں جبکہ سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں ۔

 

تازہ ترین