| |
Home Page
اتوار یکم صفر المظفر 1439ھ 22 اکتوبر 2017ء
October 13, 2017 | 03:22 am
صدر ٹرمپ کی نائب معاون اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

General Qamar Bajwa Meeting Us President Deputy Assistant

General Qamar Bajwa Meeting Us President Deputy Assistant

امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد میں مس لیزا کرٹس، سفیر ایلس جی ویلس اور ڈیوڈ ہیل شامل تھے، امریکی وفد نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے امریکی اسٹریٹیجی پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال ،پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد کو خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے عزم کے مطابق امن کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں لیزا کرٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔