• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

Karachi Police Operations Six Suspects Arrest

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جبکہ بلدیہ سعیدآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گرفتار ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کیا گیا ہے ۔

گارڈن میں ایک اور کاروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان نے دوران تفیش 20 سے زائد موٹرسائیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈاکس میں بھی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار لیا، جبکہ بلدیہ سعید آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے , حراست میں لئے گئے افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین