| |
Home Page
ہفتہ 30 محرم الحرام 1439ھ 21 اکتوبر 2017ء
October 13, 2017 | 04:58 am
مغویوں کی بازیابی پرکینیڈا،امریکا کا پاکستان کو بےحد شکریہ

Canada Thanksgiving Pakistan Recovery Of Victims

Canada Thanksgiving Pakistan Recovery Of Victims

کینیڈین جوڑے کی بازیابی پرکینیڈا اور امریکا نےپاکستان کا بے حد شکریہ ادا کیا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کی کوشش کے بغیر جوڑے کی بازیابی ممکن نہ تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہناتھاکہ پاکستانی افواج نے امریکی اطلاعات پر آپریشن کیا ، جس پر پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں، پاکستانی حکومت کے بغیر جوڑے کی بازیابی ممکن نہیں تھی۔

وائٹ ہاوس کے مطابق یرغمالیوں کی بازیابی پاکستان سے ہمارے تعلقات میں مثبت لمحہ ہے۔ کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فریلینڈ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی پر امریکا، افغانستان اور پاکستان کے شکر گزار ہیں، تینوں ممالک کی کوششوں سے بازیابی ممکن ہوئی ہے۔