• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کا سونا اور چاندی گٹر میں بہانے والا ملک

سوئٹزر لینڈ میں ہر سال کروڑوں روپے کا سونا اور چاندی گٹر میں بہادیا جاتا ہے۔ یہ انکشاف سوئس سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران کیا۔

سوئس فیڈرل انسٹیٹوٹ آف اکیواٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سونا ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گزر کر گٹروں کا حصہ بن جاتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں سونے کی مجموعی پیداوار کا 70 فیصد حصہ سوئس ریفائنریز سے ہوکر گزرتا ہے، سونے سے ہٹ کر ہر سال سوئٹزر لینڈ میں تین ہزار کلو گرام چاندی کو بھی گٹر میں بہا دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین