• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار حادثے میں دوعربی نوجوانوں کی موت ریکارڈ

سعودی عرب میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے دو عربی نوجوانوں کی موت کی ویڈیو وائرل ہو گئی جو خود ان کے اپنے ہاتھ سے بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو عربی نوجوان ہائی وے پرگاڑی چلاتے ہوئے ریکارڈنگ کر رہے ہیں کہ اچانک ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکراتی ہے۔

ایک نوجوان کو گاڑی میں بلند آواز میں میوزک سنتے اور دوسرے کو اس کی ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عربی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان موقعے پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے نوجوان کوشدیدزخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ بھی بچ نہ سکا۔

سعودی عرب کے ٹریفک ڈائریکٹریٹ کے مطابق سڑک پر ہونے والے78 فیصد حادثات کی وجہ گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال ہے۔

تازہ ترین