• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی، غلطی سے لیڈیز واش روم میں گھس گئے

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ غلطی سے مردوں کے بجائے خواتین کے واش روم میں گھس گئے۔

واقعہ ریاست گجرات کے ضلع چھوٹا ادھے پور میں ایک ریلی کے دوران پیش آیا، اس واقعے کی ویڈیو جلد ہی انٹرنیٹ پر عام ہوگئی۔

گاندھی دربار ہال میں قبائلی طلبہ سے خطاب کرنے کے لئے گئے تھے۔ خطاب کے بعد وہ واش روم کی جانب روانہ ہوئے تاہم وہ غلطی سے لیڈیز واش روم کے احاطے میں داخل ہوگئے۔

اس موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کانگریس رہنما غلطی سے واش روم میں داخل ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسا اس لئے ہوا ہوگا کیوں کہ کانگریس رہنما اور ان کے محافظوں دونوں کو گجراتی زبان نہیں آتی۔

اس موقع پر مزید ہزیمت سے بچانے کے لئے مقامی رہائشیوں اور صحافیوں کو فوری طور پر اس مقام سے دور کردیا گیا

دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ بی جے پی کی جانب سے ایک سازش ہے۔

 

تازہ ترین