| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
October 13, 2017 | 12:44 pm

ایشیا کپ ہاکی : آج پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا

Asia Cup Hockey Pakistan Will Compete With Japan Today

Asia Cup Hockey Pakistan Will Compete With Japan Today

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج جاپان کی ٹیم کے خلاف کھیلے گا ۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے کامیاب آغاز کرتےہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات صفر سے ہرایا تھا ۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے ہیٹرک کی تھی جبکہ عماد بٹ اور ارسلان قادرر نےبنگلا دیش کے خلاف دو دو گول کئے ۔

جاپان نے ایشیا کپ ہاکی میں اپنا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھاجس میں بھارت نے جاپان کو پانچ ایک سے شکست دی تھی ۔

ایونٹ کا اہم اور زوردار ٹاکرا اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا ۔