• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انٹر سٹی بسوں کا داخلہ اوراڈے بند کرنے کا حکم

Entrance Of Inter City Buses In Karachi And Order To Shut Down

رپورٹ: اعظم علی

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ملک بھر سےشہر میں داخل ہونے والی یومیہ 3ہزار انٹرسٹی بسوں اور کوچز پر شہر میں داخلے پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر میں قائم 900سے زائد انٹرسٹی بسوں کے اڈے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب منہاس نے جنگ کو بتایا کہ اس اقدام سے قبل ٹرانسپورٹروں اور شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کے مالکان کو وارننگ دی ہے کہ اگر ٹرانسپورٹروں نے ٹریفک پولیس اور شہریوں کے ساتھ تعاون نہ کیا تو 2 دن کے بعد شہر میں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیاں اور بڑی مسافر بسیں ضبط کرنا شروع کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ملک بھر سے آنے والی تین ہزار سے زائد مسافر بسیں اور کوچز کے لئے مواچھ گوٹھ ، ناردرن بائی پاس اور یوسف گوٹھ میں جگہ متعین کی گئی ہیں وہ وہاں تک ہی محدود رہیں اس سلسلے میں شہر کے تمام ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں زرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایسے اہلکاروں کی فہرست بھی مرتب کی جارہی ہے مذکورہ کریک ڈاون میں عدم تعاون یا عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کریں گے۔

 

تازہ ترین