• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وو ڈکے نامور اداکار عرفان خان لوور بوائے بن گئے

بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان لووربوائے بن گئے۔ جی ہاں،عرفان خان کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم 'قریب قریب سنگل کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ۔۔

ختم کہانی نامی اس گانے کو سلطانہ نوراں، جوتی نوراں اور وشال میشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول راج شیکھر نے ترتیب دیئے ہیں۔

تنوجا چندرا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جنکا سفر اُنکے لئے ایڈونچر بن جاتا ہے اور پھر دونوں ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔

بالی ووڈ کی نئی فلم 'قریب قریب سنگل میں عرفان خان کے ساتھ انڈین فلم ایکٹریس پرواتھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔

فلم قریب قریب سنگل 10نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین