• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگنل کے لال اشارے کی خلاف ورزی سر پھرے ڈرائیور کو بھاری پڑ گئی

دنیا بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمد کروایا جاتا ہے اور اگر ان اصولوں کی پابندی نہیں کی جائے تو حادثات ہونا ایک لازمی امر ہے۔

برطانیہ میں بھی اس وقت ایسی ہی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک سر پھرے کار ڈرائیورنے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لال اشارے کے باوجود کار کو بریک نہیں لگائی اوربیچ سڑک پر مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار کار سے بری طرح ٹکرا گیا۔

یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں کاروں کا حشر نشر ہی بگڑ گیااوراِس خطرناک حادثے میں محفوظ زخمی ہونے والے ڈرائیوروں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

تازہ ترین