• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر اسکولوں میں طالب علموں کو موبائل فونزلانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور اگر کوئی لے آئے تو اسے سخت سزا بھی دی جاتی ہے لیکن چین کے ایک اسکول میں موبائل فونز لانے کی ایسی انوکھی سزا دیکھنے میں آئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں ،ویڈیو میں نظر آنے والا یہ منظر ایک اسکول کا ہے جہاں طلباء کو اسکول میں فونز لانے کی سزا کے طور پر ان کے سامنے ان کے موبائل فونز توڑے جارہے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول میں موبائل فون لانا قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت طلباء کو ایک کھلے میدان میں جمع کیا گیا اور اس کے بعد اساتذہ نے نا صرف ان کے سامنے ان کے موبائل فونز پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں ڈال دئیے بلکہ اس کے بعد ہتھوڑے کی مدد سے ان فونز کو کرچی کرچی بھی کر ڈالا۔

واضح رہے اس حادثے کے بعد ایجوکیشن بیورو نے نا صرف اسکول انتظامیہ سے اس واقعے کی وضاحت طلب کرلی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس سزا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

تازہ ترین