پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ آج مسلم لیگ (ن) نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔
عمران خان نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
Today the PMLN attacked Pak's judiciary for the second time - today it was to protect the over Rs 30 b Sharifs' loot stashed abroad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
ان کا کہنا ہے کہ آج نوازشریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ہوئی رقم کو بچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارروائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔