• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے عدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی، پیپلزپارٹی

N League Repeats History To Fight Courts Pppp

پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نے مقدمہ لڑنے کے بجائے عدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوبلایا تو سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تھا، اس وقت چیف جسٹس نے بھاگ کر جان بچائی تھی، آج پھرہنگامہ آرائی کرکےاحتساب عدالت کے جج کو جانے پرمجبورکیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ نواز شریف ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ کی کہی بات سچ ثابت کردی کہ یہ گاڈ فادرہیں۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارروائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

تازہ ترین