• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو ، ٹی وی اسٹار رپورٹر کے ذاتی سوال پوچھنے پرآگ بگولہ ہو گئے

لائیو کوریج اور رپورٹنگ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہو تی اس دوران ایسے غیر متوقع واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں کہ خبر دینے والا خود ہی خبر بن جاتاہے۔

ایسا ہی کچھ امریکا میں اس وقت ہوا جب لاس اینجلس میں منعقدہ ریڈ کارپٹ تقریب میں میکسیکوکے نامورٹی وی اسٹارکو رپورٹرکا ذاتی سوال پوچھنا پسند نہ آیا اور ایکٹر نے لائیو تقریب کے دوران رپورٹرکو تھپڑ دے مارا۔

رپورٹر نے ریڈ کارپٹ تقریب میں اسٹار کے بیٹے کے بارے میں سوال کیا تو اسٹار نے اسے تمیز کے دائرے میں رہنے کو کہا اورطیش میں آکر آگے بڑھتے ہوئے زور دار تھپڑ دے مارا۔

اس واقعے کے بعداسٹارے ٹوئٹر پیغام میں اپنے رویے کی فینز اور رپورٹر سے معافی مانگی اور یہ کہا کہ ان کی ذاتی زندگی بکاؤ نہیں ہے ۔

دوسری جانب رپورٹر نے کان میں تکلیف کے باعث پوری رات اسپتال میں گزاری اورایکٹر کی کمپلین کرتے ہوئے رپورٹ درج کروا دی ۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اگر رپورٹر کی کمپلین ثابت ہو گئی تو ایکٹر کو چھ مہینے جیل کی ہوا کھانی پڑیگی۔

 

تازہ ترین