• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کی نئی بالی ووڈ فلم ’فرنگی‘ کا پہلا پوسٹر جاری

اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما نے اب فلموں میں انٹری دے ڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی نئی بالی ووڈ فلم ’فرنگی‘‘کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، 15 سیکنڈ دورانیے پرمشتمل پوسٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپل ایک فرنگی یعنی انگریز افسر کو لات مارتے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

اس فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما بھارتی سپاہی کا کردار نبھا رہے ہیں،کپل اپنی نئی فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کے لیے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں یہاں تک کہ کپل نے اپنے کامیڈی شو کی شوٹنگ بھی موخر کردی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’فرنگی‘‘کی ہدایات راجیو ڈھینگرا نے دی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اشیتا دتا، مونیکا گل، انعام الحق اور انجن سری واستو شامل ہیں فل۔

یہ فلم رواں سال ا گلے ماہ 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

تازہ ترین