• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے:سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

Srilanka Win Toss Decide To Field First

پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ایک روزہ میچ کے لئے پاکستان کی ٹیم میں احمد شہزاد، فخرزمان، محمد حفیظ،شعیب ملک، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے چار ماہ قبل اوول لندن میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دی تھی۔ ون ڈے کا منی ورلڈ کپ جیتنے کے بعدپاکستانی ٹیم کا یہ پہلا ایک روزہ میچ ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے درجے سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اس کیلئے ون ڈے سیریز لازمی جیتنا ہوگی ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر148 ون ڈے انٹرنیشنل ہوئے ہیں۔ پاکستان نے85جیتےاور 58 ہارے ہیں۔ ایک میچ ٹائی رہا جبکہ چار میچوں کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

سری لنکا نے توقعات کے برعکس پاکستان کو دونوں ٹیسٹ میچوں میں آؤٹ کلاس کردیا تھا۔

تازہ ترین