• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Syria 50 Civilian Killed In Isis Attacks

شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے بمباروں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

کرد ہلال احمر کے طبی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری 3 گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے یہ حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا، جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے، مقتولین میں بیشتر عام شہری ہیں جو دیر الزور میں جاری لڑائی سے جا بچا کر فرارہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والوں میں دسیوں عام شہری شامل ہیں جبکہ کرد سیکیورٹی فورسز کا ایک ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

تازہ ترین