• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں پر لاپروائی دہشتگردی سے زیادہ نقصاندہ، رپورٹ

Negligence On Road Is More Dangerous Than Terrorism Economist Report

عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٹیررازم سے زیادہ ٹریفک حادثات میں جانیں جاتی ہیں، دوہزار پندرہ میں تیس ہزار افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے، ٹریفک حادثات میں بارہ لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔

کاریں، بسیں، موٹرسائیکلیں ہوں یا، ٹرک، ٹریلر اور دوسری گاڑیاں، سفر کی ان سہولتوں کے استعمال میں غلطی شدید بھیانک ثابت ہوتی ہے اور لوگ منزل پر پہنچنے کے بجائے اسپتال یا دوسرے جہاں پہنچ جاتے ہیں۔

دہشت گردی یقیناً عالمی خطرہ ہے جس سے دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں بے گناہوں کی جانیں جاتی ہیں مگر تیزرفتاری سے دوڑتی دیوہیکل گاڑیاں ان سے زیادہ بے رحم ثابت ہوتی ہیں۔

دی اکناموسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2015ء میں دہشت گردی کے واقعات میں تیس ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹریفک حادثات نے بارہ لاکھ زندگیاں نگل لیں۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں سے پیش آتے ہیں۔

تازہ ترین