• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص: ہنڈریڈ انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange Loses 390 Points

ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے،ہنڈریڈ انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی سے رواں سال کی کم سطح39ہزار 846 پر بند ہوا۔

رواں ہفتے کے پانچویں روزبھی حصص بازار میں مندی کے بادل چھائے رہے، گزشتہ پانچ روز میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1464 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 758 پوائنٹس کمی سے انڈیکس 39 ہزار 478 کی سطح تک گرگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر خریداری کے سبب انڈیکس 390 پوائنٹس کمی سے رواں سال کی کم سطح 39 ہزار 846 کی پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے حصص کی فروخت کے باعث رواں ہفتے پانچ روز میں اب تک 1464پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مسلسل مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے تقریبا 225 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔

تازہ ترین